حدیث نمبر: 1774
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي حَزْمٍ الْقُطَعِيُّ ، وَالْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْبَاهِلِيُّ ، قَالُوا : ثنا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ ، ثنا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَلاةِ الْخَوْفِ ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقُمْنَا خَلْفَهُ صَفَّيْنِ ، وَكَبَّرَ وَرَكَعَ ، وَرَكَعْنَا جَمِيعًا الصَّفَّانِ كِلاهُمَا ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ ، ثُمَّ خَرَّ سَاجِدًا وَسَجَدَ الصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ وَثَبَتَ الآخَرُونَ قِيَامًا يَحْرُسُونَ إِخْوَانَهُمْ ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ سُجُودِهِ وَقَامَ خَرَّ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ سُجُودًا فَسَجَدُوا سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ قَامُوا فَتَأَخَّرَ الصَّفُّ الْمُقَدَّمُ الَّذِي يَلِيهِ وَتَقَدَّمَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ فَرَكَعَ وَرَكَعُوا جَمِيعًا ، وَسَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ ، وَثَبَتَ الآخَرُونَ قِيَامًا يَحْرُسُونَ إِخْوَانَهُمْ ، فَلَمَّا قَعَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَّ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ سُجُودًا فَسَجَدُوا ، ثُمَّ سَلَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز خوف ادا کرنے کا حکم دیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں دو صفوں میں کھڑے ہوئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی اور رکوع میں گئے، ہم بھی سب لوگ دونوں صفیں رکوع میں چلے گئے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر مبارک اٹھایا اور سجدے میں چلے گئے، تو وہ صف سجدے میں چلی گئی جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب تھی اور دوسرے لوگ اپنی جگہ پر کھڑے رہے اور اپنے بھائیوں کی حفاظت کرتے رہے، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سجدے سے فارغ ہوئے، تو پیچھے والی صف سجدے میں گئی، انہوں نے دو سجدے کیے، پھر یہ لوگ کھڑے ہو گئے، پھر وہ صف پیچھے ہٹ گئی جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھی اور پیچھے والی صف آگے آ گئی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رکوع میں گئے، تو یہ سب لوگ بھی رکوع میں گئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں گئے، تو جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب صف تھی، وہ لوگ سجدے میں چلے گئے اور دوسرے لوگ کھڑے ہوئے، اپنے بھائیوں کی حفاظت کرتے رہے، پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ گئے، تو پیچھے والی صف سجدے میں چلی گئی، ان لوگوں نے سجدہ کیا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیر دیا۔

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب العيدين / حدیث: 1774
تخریج حدیث «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1344، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2871، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1250، 1251، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1532، 1534، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 520، 1934، 1936، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 6112، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1774، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2092»