سنن الدارقطني
كتاب العيدين— عیدین کا بیان
بَابُ صِفَةِ صَلَاةِ الْخَوْفِ وَأَقْسَامِهَا باب: نماز خوف کا طریقہ اور اس کی اقسام
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفًّى ، وَعَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، قَالا : نا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، ثنا الزُّبَيْدِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " قَامَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَامَ النَّاسُ مَعَهُ وَكَبَّرَ وَكَبَّرُوا ، ثُمَّ رَكَعَ وَرَكَعَ مَعَهُ أُنَاسٌ مِنْهُمْ ، ثُمَّ سَجَدَ وَسَجَدُوا ، ثُمَّ قَامَ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ وَتَأَخَّرَ الَّذِينَ سَجَدُوا مَعَهُ وَحَرَسُوا إِخْوَانَهُمْ ، وَجَاءَتِ الطَّائِفَةُ الأُخْرَى فَرَكَعُوا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالنَّاسُ كُلُّهُمْ فِي الصَّلاةِ يُكَبِّرُونَ وَلَكِنْ يَحْرُسُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں کھڑے ہوئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی، تو لوگوں نے بھی تکبیر کہی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رکوع میں گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ان میں سے کچھ لوگ رکوع میں چلے گئے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں گئے، تو وہ لوگ بھی سجدے میں گئے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے، تو وہ لوگ پیچھے ہٹ گئے، جنہوں نے آپ کے ہمراہ سجدہ کیا تھا اور وہ اپنے بھائیوں کی حفاظت کرنے لگے، پھر دوسرا گروہ آیا اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک رکعت ادا کی، سب لوگ نماز میں تکبیر کہہ رہے تھے، لیکن اس کے ساتھ وہ ایک دوسرے کی حفاظت بھی کر رہے تھے۔