سنن الدارقطني
كتاب العيدين— عیدین کا بیان
بَابُ صِفَةِ مَنْ تَجُوزُ الصَّلَاةُ مَعَهُ وَالصَّلَاةُ عَلَيْهِ باب: اس شخص کا تذکرہ جس کی اقتداء میں نماز پڑھناجائز ہے اور جس کی نماز جنازہ اداکرناجائز ہے
حدیث نمبر: 1764
حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَنَانٍ ، ثنا بَقِيَّةُ ، ثنا الأَشْعَثُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الصَّلاةُ وَاجِبَةٌ عَلَيْكُمْ مَعَ كُلِّ مُسْلِمٍ بَرًّا كَانَ أَوْ فَاجِرًا وَإِنْ كَانَ عَمِلَ بِالْكَبَائِرِ ، وَالْجِهَادُ وَاجِبٌ عَلَيْكُمْ مَعَ كُلِّ أَمِيرٍ بَرًّا كَانَ أَوْ فَاجِرًا وَإِنْ عَمِلَ بِالْكَبَائِرِ ، وَالصَّلاةُ وَاجِبَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ يَمُوتُ بَرًّا كَانَ أَوْ فَاجِرًا وَإِنْ عَمِلَ بِالْكَبَائِرِ " .محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”تم پر ہر مسلمان کی اقتداء میں نماز ادا کرنا لازم ہے، خواہ وہ نیک ہو یا گناہ گار، اگرچہ وہ کبیرہ گناہوں کا مرتکب ہو اور تم پر ہر امیر کے ہمراہ جہاد کرنا واجب ہے، خواہ وہ نیک ہو یا گناہ گار ہو، اگرچہ وہ کبیرہ گناہوں کا مرتکب ہو اور تم پر ہر مسلمان کی نماز جنازہ ادا کرنا لازم ہے جو فوت ہو جاتا ہے، خواہ وہ نیک ہو یا گناہ گار، اگرچہ وہ کبیرہ گناہوں کا ارتکاب کرتا ہو۔“