سنن الدارقطني
كتاب العيدين— عیدین کا بیان
بَابُ صِفَةِ مَنْ تَجُوزُ الصَّلَاةُ مَعَهُ وَالصَّلَاةُ عَلَيْهِ باب: اس شخص کا تذکرہ جس کی اقتداء میں نماز پڑھناجائز ہے اور جس کی نماز جنازہ اداکرناجائز ہے
حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثنا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِي الصَّالِحِ السَّمَّانِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " سَيَلِيكُمْ بَعْدِي وُلاةٌ ، فَيَلِيكُمُ الْبَرُّ بِبِرِّهِ ، وَالْفَاجِرُ بِفُجُورِهِ ، فَاسْمَعُوا لَهُمْ وَأَطِيعُوا فِيمَا وَافَقَ الْحَقَّ ، وَصَلُّوا وَرَاءَهُمْ فَإِنْ أَحْسَنُوا فَلَكُمْ وَلَهُمْ ، وَإِنْ أَسَاءُوا فَلَكُمْ وَعَلَيْهِمْ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے بعد تمہارے اوپر کچھ حکمران مسلط ہوں گے، نیک شخص اپنی نیکی کے ہمراہ تمہارا حکمران ہو گا اور گناہ گار اپنے گناہوں کے ہمراہ ہو گا، تم ان کی اطاعت و فرماں برداری کرنا، اس چیز کے بارے میں جس میں وہ راہ حق کی پیروی کریں اور ان کی اقتداء میں نماز ادا کرتے رہنا، اگر وہ اچھائی کریں گے، تو تمہارا اجر ملے گا اور انہیں ان کا اجر ملے گا، اور اگر برائی کریں گے، تو تمہیں تمہارا اجر ملے گا، انہیں ان کا گناہ ملے گا۔“