سنن الدارقطني
كتاب العيدين— عیدین کا بیان
بَابُ صَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْكَعْبَةِ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ فِيهِ باب: نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا خانہ کعبہ میں نماز ادا کرنا ‘ اس بارے میں منقول روایات میں اختلاف
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا عِيسَى بْنُ أَبِي حَرْبٍ الصَّفَّارُ ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْغَفَّارِ بْنِ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنِي حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْتَ فَصَلَّى بَيْنَ السَّارِيَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّى بَيْنَ الْبَابِ وَالْحَجَرِ رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ قَالَ : " هَذِهِ الْقِبْلَةُ " ، ثُمَّ دَخَلَ مَرَّةً أُخْرَى فَقَامَ فِيهِ يَدْعُو ، ثُمَّ خَرَجَ وَلَمْ يُصَلِّ .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ کے اندر تشریف لے گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو ستونوں کے درمیان دو رکعت ادا کیں، پھر آپ باہر تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خانہ کعبہ کے دروازے اور حجر اسود کے درمیان دو رکعت ادا کی، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”یہ قبلہ ہے۔“ اس کے بعد آپ دوسری مرتبہ خانہ کعبہ کے اندر تشریف لے گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے اندر کھڑے ہو کر دعا مانگی اور باہر تشریف لے آئے (اس مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خانہ کعبہ کے اندر نماز ادا نہیں کی)۔