سنن الدارقطني
كتاب العيدين— عیدین کا بیان
بَابُ صَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْكَعْبَةِ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ فِيهِ باب: نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا خانہ کعبہ میں نماز ادا کرنا ‘ اس بارے میں منقول روایات میں اختلاف
حدیث نمبر: 1748
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الآدَمِيُّ ، نا أَبُو يُوسُفَ الْقَلُوسِيُّ ، نا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ الْبَجَلِيُّ ، ثنا زُهَيْرٌ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْكَعْبَةَ وَمَعَهُ بِلالٌ ، قَالَ : فَسَأَلْنَا بِلالا ، فَأَخْبَرَنَا " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ بَيْنَ الأُسْطُوَانَتَيْنِ " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ کے اندر گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بھی تھے، راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے ہمیں بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو ستونوں کے درمیان نماز ادا کی ہے۔