سنن الدارقطني
كتاب العيدين— عیدین کا بیان
بَابُ صَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْكَعْبَةِ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ فِيهِ باب: نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا خانہ کعبہ میں نماز ادا کرنا ‘ اس بارے میں منقول روایات میں اختلاف
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، ثنا خَالِدٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ جَعْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : " دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْتَ ، ثُمَّ خَرَجَ وَبِلالٌ خَلْفَهُ ، فَقُلْتُ لِبِلالٍ : هَلْ صَلَّى ؟ قَالَ : لا ، قَالَ : فَلَمَّا كَانَ الْغَدُ دَخَلَ فَسَأَلْتُ بِلالا : هَلْ صَلَّى ؟ قَالَ : نَعَمْ ، صَلَّى رَكْعَتَيْنِ ، اسْتَقْبَلَ الْجَزَعَةَ وَجَعَلَ السَّارِيَةَ الثَّانِيَةَ عَنْ يَمِينِهِ " .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ کے اندر تشریف لے گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے، سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تھے، میں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (خانہ کعبہ کے اندر) نماز ادا کی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: نہیں! راوی بیان کرتے ہیں: اگلے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پھر خانہ کعبہ کے اندر تشریف لے گئے، میں نے پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خانہ کعبہ کے اندر نماز ادا کی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعت ادا کی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے درخت کے تنے کی طرف رخ کیا تھا اور دوسرے ستون کو اپنے دائیں طرف رکھا تھا۔