حدیث نمبر: 174
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، أَخْبَرَنِي عُتْبَةُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ نَافِعٍ ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ ، حَدَّثَنِي أَبُو أَيُّوبَ ، وَجَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ الأَنْصَارِيُّونَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذِهِ الآيَةِ : فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ سورة التوبة آية 108 ، فَقَالَ : " يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَثْنَى عَلَيْكُمْ خَيْرًا فِي الطَّهُورِ ، فَمَا طُهُورُكُمْ هَذَا ؟ " ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، نَتَوَضَّأُ لِلصَّلاةِ وَنَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَةِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " فَهَلْ مَعَ ذَلِكَ مِنْ غَيْرِهِ ؟ " ، قَالُوا : إِنَّ أَحَدَنَا إِذَا خَرَجَ مِنَ الْغَائِطِ أَحَبَّ أَنْ يَسْتَنْجِيَ بِالْمَاءِ ، فَقَالَ : " هُوَ ذَلِكَ فَعَلَيْكُمُوهُ " . عُتْبَةُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ لَيْسَ بِقَوِيٍّ.
محمد محی الدین

طلحہ بن نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوایوب انصاری، سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری اور سیدنا انس بن مالک انصاری رضی اللہ عنہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس آیت کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے (آیت یہ ہے:) ”اس میں وہ لوگ ہیں جو اس بات کو پسند کرتے ہیں: وہ اچھی طرح پاکیزگی حاصل کریں اور اللہ تعالیٰ اچھی طرح پاکیزگی حاصل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے انصار کے گروہ! اللہ تعالیٰ نے طہارت حاصل کرنے کے حوالے سے تمہاری بہت تعریف کی ہے، تمہارا طہارت حاصل کرنے کا طریقہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! ہم نماز کے لیے وضو کرتے ہیں، جنابت کی حالت میں غسل کر لیتے ہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا اس کے علاوہ تمہارا کوئی اور بھی طریقہ ہے؟“ انہوں نے عرض کی: ”نہیں! البتہ جب ہم میں سے کوئی شخص پاخانہ کرتا ہے، تو وہ اس بات کو پسند کرتا ہے، وہ پانی کے ذریعے استنجا کرے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی وجہ یہی ہو گی، تم اسے اختیار کیے رکھنا۔“ اس روایت کا راوی عتبہ بن ابوحکیم مستند نہیں ہے۔

حوالہ حدیث سنن الدارقطني / كتاب الطهارة / حدیث: 174
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف ، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 43، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 2231، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 556، 678، 3306، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 355، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 518، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 174»
«(یہ سند ضعیف ہے، عتبہ بن أبی حکیم ضعیف راوی ہیں، اور طلحہ نے ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے نہیں سنا، لیکن دوسرے طرق سے یہ صحیح ہے، ملاحظہ ہو: صحیح أبی داود: 34)»