ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ السَّمَّاكُ ، ثنا أَبُو قِلابَةَ ، ثنا نَائِلُ بْنُ نَجِيحٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شِمْرٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى الصُّبْحَ مِنْ غَدَاةِ عَرَفَةَ يُقْبِلُ عَلَى أَصْحَابِهِ ، فَيَقُولُ : " عَلَى مَكَانِكُمْ " ، وَيَقُولُ : " اللَّهُ أَكْبَرُ ، اللَّهُ أَكْبَرُ ، اللَّهُ أَكْبَرُ ، لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ ، اللَّهُ أَكْبَرُ ، وَلِلَّهِ الْحَمْدُ " . فَيُكَبِّرُ مِنْ غَدَاةِ عَرَفَةَ إِلَى صَلاةِ الْعَصْرِ مِنْ آخِرِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ .سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عرفہ کے دن جب صبح کی نماز ادا کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں کی طرف رخ کر کے فرمایا: ”اپنی جگہ پر رہو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پڑھنا شروع کیا: ”اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، ہر طرح کی حمد اللہ کے لیے مخصوص ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عرفہ کے دن صبح کے وقت یہ تکبیر پڑھنا شروع کرتے اور ایام تشریق کے آخری دن عصر کی نماز تک اسے (ہر نماز کے بعد) پڑھتے رہے۔