حدیث نمبر: 1731
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْكَرَابِيسِيُّ ، قَالا : نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنِي كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ " أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُكَبِّرُ فِي الْعِيدَيْنِ فِي الأُولَى سَبْعَ تَكْبِيرَاتٍ ، وَفِي الآخِرَةِ خَمْسًا " . زَادَ الْبُخَارِيُّ : " قَبْلَ الْقِرَاءَةِ ".محمد محی الدین
کثیر بن عبداللہ اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عیدین کی نماز میں تکبیریں کہا کرتے تھے، پہلی رکعت میں سات تکبیریں کہتے تھے اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیریں کہا کرتے تھے۔ بخاری نے اپنی روایت میں یہ الفاظ اضافی نقل کیے ہیں: قراءت کرنے سے پہلے (تکبیریں کہتے تھے)۔