حدیث نمبر: 1728
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ . ح وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ شُعْبَةَ بْنِ جَوَّانٍ . ح وَثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ مُجَاهِدٍ الْمُقْرِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْفَحَّامُ ، قَالا : نا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْلَى الثَّقَفِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَبَّرَ فِي الْعِيدَيْنِ الأَضْحَى وَالْفِطْرِ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ تَكْبِيرَةً ، فِي الأُولَى سَبْعًا ، وَفِي الآخِرَةِ خَمْسًا ، سِوَى تَكْبِيرَةِ الإِحْرَامِ " .محمد محی الدین
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دونوں عیدوں کی نماز میں، یعنی عید الاضحیٰ کی نماز میں اور عید الفطر کی نماز میں بارہ تکبیریں کہا کرتے تھے، سات تکبیریں پہلی رکعت میں ہوتی تھیں اور پانچ تکبیریں دوسری رکعت میں ہوتی تھیں، یہ تکبیر تحریمہ کے علاوہ ہوتی تھیں۔