حدیث نمبر: 1717
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ مَعْبَدٍ ، ثنا أَبُو النَّضْرِ ، ثنا مُرَجَّا بْنُ رَجَاءٍ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، حَدَّثَنِي أَنَسٌ ، قَالَ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لا يَخْرُجُ يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّى يَأْكُلَ تَمَرَاتٍ وَيَأْكُلُهُنَّ وِتْرًا " .محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر کے دن اس وقت تک (عید کی نماز پڑھنے کے لیے) نہیں نکلتے تھے جب تک کچھ کھجوریں نہ کھا لیتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم طاق تعداد میں انہیں کھایا کرتے تھے۔