سنن الدارقطني
كتاب الوتر— وتر کا بیان
بَابُ صِفَةِ الْقُنُوتِ وَبَيَانِ مَوْضِعِهِ باب: دعائے قنوت کا طریقہ اور اس کا مقام
حدیث نمبر: 1702
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى ، ثنا بَقِيَّةُ ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الْوِتْرِ رَكْعَتَيْنِ ، وَهُوَ جَالِسٌ يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَةِ الأُولَى بِ أُمِّ الْقُرْآنِ وَإِذَا زُلْزِلَتْ ، وَفِي الأُخْرَى بِ أُمِّ الْقُرْآنِ وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ " . وَقَالَ لَنَا أَبُو بَكْرٍ : هَذِهِ سُنَّةٌ ، تَفَرَّدَ بِهَا أَهْلُ الْبَصْرَةِ ، وَحَفِظَهَا أَهْلُ الشَّامِ.محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وتر کے بعد دو رکعت ادا کرتے تھے۔ یہ رکعت آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر ادا کرتے تھے۔ اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ اور سورۃ الزلزال، جبکہ دوسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ اور سورۃ الکافرون پڑھا کرتے تھے۔ ابوبکر نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: یہ وہ طریقہ ہے، جسے نقل کرنے میں اہل بصرہ منفرد ہیں اور اہل شام نے اسے محفوظ رکھا ہے۔