سنن الدارقطني
كتاب الوتر— وتر کا بیان
بَابُ صِفَةِ الْقُنُوتِ وَبَيَانِ مَوْضِعِهِ باب: دعائے قنوت کا طریقہ اور اس کا مقام
حدیث نمبر: 1701
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، فِيمَنْ نَسِيَ الْقُنُوتَ فِي صَلاةِ الصُّبْحِ ، قَالَ : " يَسْجُدُ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ " .محمد محی الدین
سعید بن عبدالعزیز اس شخص کے بارے میں یہ فرماتے ہیں: جو شخص صبح کی نماز میں دعائے قنوت پڑھنا بھول جائے، اس پر سجدہ سہو کرنا لازم ہو گا۔