سنن الدارقطني
كتاب الوتر— وتر کا بیان
بَابُ صِفَةِ الْقُنُوتِ وَبَيَانِ مَوْضِعِهِ باب: دعائے قنوت کا طریقہ اور اس کا مقام
حدیث نمبر: 1690
قُرِئَ عَلَى أَبِي مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنِ صَاعِدٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ : حَدَّثَكُمْ مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكَعَ فِي الصَّلاةِ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ ، فَقَالَ : " اللَّهُمَّ أَنْجِ عَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ ، اللَّهُمَّ أَنْجِ سَلَمَةَ بْنَ هِشَامٍ ، اللَّهُمَّ أَنْجِ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ ، اللَّهُمَّ أَنْجِ الْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ ، اللَّهُمَّ اشْدُدْ وَطْأَتَكَ عَلَى مُضَرَ ، اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا عَلَيْهِمْ سِنِينَ كَسِنِينَ يُوسُفَ " ، ثُمَّ خَرَّ سَاجِدًا .محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے دوران رکوع میں گئے، پھر آپ نے سر اٹھایا اور یہ دعا کی: ”اے اللہ! عیاش بن ربیعہ کو نجات عطا کر! اے اللہ! سلمہ بن ہشام کو نجات عطا کر! اے اللہ! ولید بن ولید کو نجات عطا کر! اے اللہ! کمزور مسلمانوں کو نجات عطا کر! اے اللہ! اپنی سختی مضر (قبیلے کے افراد پر) نازل کر! اے اللہ! ان کے اوپر سیدنا یوسف علیہ السلام کے زمانے میں قحط سالی مسلط کر!“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں چلے گئے۔