سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ فِي الْخَلَاءِ باب: : بیت الخلاء میں قبلہ کی طرف رخ کرنا
حدیث نمبر: 169
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ جَعْفَرٍ الأَحْوَلُ ، قَالا : نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الأَحْمَسِيُّ ، نا عُمَرُ بْنُ شَبِيبٍ ، عَنْ عِيسَى الْحَنَّاطِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : " أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَاجَةٍ ، فَلَمَّا دَخَلْتُ إِلَيْهِ ، فَإِذَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْحَرَجِ عَلَى لَبِنَتَيْنِ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ " . عِيسَى بْنُ أَبِي عِيسَى الْحَنَّاطُ ضَعِيفٌ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں کسی کام سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں داخل ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت بیت الخلا میں دو اینٹوں پر بیٹھے ہوئے قضائے حاجت کر رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رخ قبلہ کی طرف تھا۔ شیخ ابوالحسن (امام دارقطنی) فرماتے ہیں: عیسیٰ بن ابوعیسیٰ حناط نامی راوی ضعیف ہے۔