سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ فِي الْخَلَاءِ باب: : بیت الخلاء میں قبلہ کی طرف رخ کرنا
حدیث نمبر: 168
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، نا أَبُو بَكْرٍ ، ثنا الثَّقَفِيُّ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ عِرَاكٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَمَرَ بِخَلائِهِ فَحُوِّلَ إِلَى الْقِبْلَةِ لَمَّا بَلَغَهُ أَنَّ النَّاسَ قَدْ كَرِهُوا ذَلِكَ " .محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت آپ کے بیت الخلا کا رخ قبلہ کی طرف کر دیا گیا تھا، جب آپ کو اس بات کا پتہ چلا تھا کہ کچھ لوگ اس بات کو ناپسند کرتے ہیں۔