سنن الدارقطني
كتاب الوتر— وتر کا بیان
مَا يُقْرَأُ فِي رَكَعَاتِ الْوِتْرِ وَالْقُنُوتِ فِيهِ باب: وتر کی رکعت میں کون سی سورت کی قرأت کی جائے ‘ اس میں دعائے قنوت پڑھنا
حدیث نمبر: 1667
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثنا ابْنُ عُلَيَّةَ ، ثنا أَيُّوبُ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قُلْتُ لأَنَسٍ : هَلْ قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلاةِ الصُّبْحِ ؟ قَالَ : " نَعَمْ ، بَعْدَ الرُّكُوعِ " ، قَالَ : ثُمَّ سُئِلَ بَعْدَ ذَلِكَ : هَلْ قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلاةِ الصُّبْحِ ؟ قَالَ : " نَعَمْ ، بَعْدَ الرُّكُوعِ يَسِيرًا " .محمد محی الدین
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز میں دعائے قنوت پڑھی؟ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں! (پڑھی ہے)۔“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر اس بارے میں سوال کیا گیا: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھی ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں! رکوع کے تھوڑا بعد میں پڑھی ہے۔“