سنن الدارقطني
كتاب الوتر— وتر کا بیان
مَا يُقْرَأُ فِي رَكَعَاتِ الْوِتْرِ وَالْقُنُوتِ فِيهِ باب: وتر کی رکعت میں کون سی سورت کی قرأت کی جائے ‘ اس میں دعائے قنوت پڑھنا
حدیث نمبر: 1664
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ غَنَّامٍ ، ثنا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، ثنا عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ ، عَنْ سَلامٍ ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ ، وَعُثْمَانَ ، وَعَلِيًّا ، يَقُولُونَ : " قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي آخِرِ الْوِتْرِ ، وَكَانُوا يَفْعَلُونَ ذَلِكَ " .محمد محی الدین
سیدنا سوید بن غفلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر، سیدنا عثمان، سیدنا علی رضی اللہ عنہم کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وتر کے آخر میں دعائے قنوت پڑھتے تھے، یہ صحابہ کرام بھی ایسا ہی کیا کرتے تھے۔