سنن الدارقطني
كتاب الوتر— وتر کا بیان
مَا يُقْرَأُ فِي رَكَعَاتِ الْوِتْرِ وَالْقُنُوتِ فِيهِ باب: وتر کی رکعت میں کون سی سورت کی قرأت کی جائے ‘ اس میں دعائے قنوت پڑھنا
حدیث نمبر: 1659
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، ثنا الْمُسَيَّبُ بْنُ وَاضِحٍ ، ثنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ : رُبَّمَا قَالَ الْمُسَيَّبُ ، عَنْ عَزْرَةَ ، وَرُبَّمَا لَمْ يَقُلْ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، قَالَ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوتِرُ بِثَلاثِ رَكَعَاتٍ ، يَقْرَأُ فِيهَا بِ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى ، وقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ ، وقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ، وَكَانَ يَقْنُتُ قَبْلَ الرُّكُوعِ وَكَانَ يَقُولُ إِذَا سَلَّمَ : سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ " ، مَرَّتَيْنِ يُسِرُّهُمَا وَالثَّالِثَةَ يَجْهَرُ بِهَا ، وَيَمُدُّ بِهَا صَوْتَهُ .محمد محی الدین
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تین رکعت وتر ادا کرتے تھے، جن میں ”سورۃ الاعلیٰ“، ”سورۃ الکافرون“ اور ”سورۃ الاخلاص“ کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ آپ رکوع میں جانے سے پہلے دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔ جب آپ سلام پھیر دیتے تھے، تو یہ دعا پڑھتے تھے: ”پاک ہے وہ بادشاہ جو ہر عیب سے پاک ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو مرتبہ یہ الفاظ پست آواز میں پڑھتے تھے اور تیسری مرتبہ بلند آواز میں کھینچ کر ادا کرتے تھے۔