سنن الدارقطني
كتاب الوتر— وتر کا بیان
الْوِتْرُ ثَلَاثٌ كَثَلَاثِ الْمَغْرِبِ باب: وتر کی بھی تین رکعت ہوں گی جیسے مغرب کی تین رکعت ہوتی ہیں
حدیث نمبر: 1653
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ بِمِصْرَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَمَّادٍ الدُّولابِيُّ ، ثنا أَبُو خَالِدٍ يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا الْكُوفِيُّ ، ثنا الأَعْمَشُ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ النَّخَعِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " وِتْرُ اللَّيْلِ ثَلاثٌ كَوِتْرِ النَّهَارِ صَلاةُ الْمَغْرِبِ " . يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا ، هَذَا يُقَالُ لَهُ : ابْنُ أَبِي الْحَوَاجِبِ ضَعِيفٌ ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنِ الأَعْمَشِ مَرْفُوعًا غَيْرُهُ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رات کے وتر تین ہیں، جس طرح دن کے وتر (یعنی مغرب کی نماز) کی تین رکعت ہیں۔“ اس روایت کو نقل کرنے والے راوی یحییٰ بن زکریا کو ابن ابوالحواج کہا جاتا ہے اور یہ ضعیف ہے، صرف اسی نے اسے اعمش کے حوالے سے منقول کیا ہے۔