سنن الدارقطني
كتاب الوتر— وتر کا بیان
الْوِتْرُ بِخَمْسٍ أَوْ بِثَلَاثٍ أَوْ بِوَاحِدَةٍ أَوْ بِأَكْثَرَ مِنْ خَمْسٍ باب: : وترپانچ ہوتے ہیں ‘ وترتین ہوتے ہیں ‘ وترایک ہوتا ہے یاوترپانچ سے زیادہ ہوتے ہیں
حدیث نمبر: 1646
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، ثنا يَحْيَى بْنُ الْوَرْدِ ، ثنا أبِي ، ثنا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ مَعْمَرِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الْوِتْرُ حَقٌّ ، فَمَنْ شَاءَ فَلْيُوتِرْ بِخَمْسٍ ، وَمَنْ شَاءَ فَلْيُوتِرْ بِثَلاثٍ ، وَمَنْ شَاءَ فَلْيُوتِرْ بِرَكْعَةٍ ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ إِلا أَنْ يُومِئَ فَلْيُومِئْ " . هَكَذَا رَوَاهُ عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ مَعْمَرٍ مُسْنِدًا ، وَوَقَفَهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، وَوَقَفَهُ أَيْضًا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، وَاخْتُلِفَ عَنْهُ هُوَ وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ .محمد محی الدین
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”وتر حق ہے، جو شخص چاہے وہ پانچ وتر ادا کرے، جو شخص چاہے وہ تین رکعت ادا کرے اور جو شخص چاہے وہ ایک رکعت وتر ادا کرے اور جو شخص صرف اشارہ کرنے کی استطاعت رکھتا ہو، وہ اشارہ کرے۔“ ایک سند کے حوالے سے یہ روایت مستند کے طور پر منقول ہے، جبکہ دیگر اسناد کے حوالے سے موقوف ہے۔