سنن الدارقطني
كتاب الوتر— وتر کا بیان
الْوِتْرُ بِخَمْسٍ أَوْ بِثَلَاثٍ أَوْ بِوَاحِدَةٍ أَوْ بِأَكْثَرَ مِنْ خَمْسٍ باب: : وترپانچ ہوتے ہیں ‘ وترتین ہوتے ہیں ‘ وترایک ہوتا ہے یاوترپانچ سے زیادہ ہوتے ہیں
حدیث نمبر: 1644
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ . ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالا : نا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَوْتِرْ بِخَمْسٍ ، فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَبِثَلاثٍ ، فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَوَاحِدَةٍ ، فَإِنْ شِئْتَ فَأَوْمِئْ إِيمَاءً " .محمد محی الدین
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”تم پانچ رکعت وتر ادا کرو، اگر اس کی استطاعت نہیں رکھتے، تو تین ادا کرو اور اگر اس کی بھی استطاعت نہیں رکھتے، تو ایک ادا کرو، اگر تم چاہو، تو اشارے کے ساتھ پڑھ لو۔“