سنن الدارقطني
كتاب الوتر— وتر کا بیان
مَنْ نَامَ عَنْ وِتْرِهِ أَوْ نَسِيَهُ باب: : جو شخص وترپڑھے بغیر سو جائے یاوترپڑھنابھول جائے
حدیث نمبر: 1638
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ السَّمَرْقَنْدِيُّ نُبَيْرَةُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجَعْفَرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قِيلَ لَهُ : إِنَّ أَحَدَنَا يُصْبِحُ وَلَمْ يُوتِرْ ، قَالَ : " فَلْيُوتِرْ إِذَا أَصْبَحَ " .محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا: ”ہم میں سے کوئی ایک شخص صبح کر لیتا ہے اور اس نے ابھی وتر ادا نہیں کیے ہوتے،“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ صبح کے وقت ہی وتر ادا کر لے۔“