سنن الدارقطني
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان
بَابُ صَلَاةِ الْجُمُعَةِ قَبْلَ نِصْفِ النَّهَارِ باب: : زوال سے پہلے نماز جمعہ ادا کرنا
حدیث نمبر: 1623
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ يَزِيدَ الْبَزَّازُ أَبُو الطَّيِّبِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، ثنا وَكِيعٌ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الْحَجَّاجِ الْكِلابِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سِيدَانَ السُّلَمِيِّ ، قَالَ : " شَهِدْتُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ مَعَ أَبِي بَكْرٍ ، وَكَانَتْ صَلاتُهُ وَخُطْبَتُهُ قَبْلَ نِصْفِ النَّهَارِ ، ثُمَّ شَهِدْتُهَا مَعَ عُمَرَ ، وَكَانَتْ صَلاتُهُ وَخُطْبَتُهُ إِلَى أَنْ أَقُولَ : انْتَصَفَ النَّهَارُ ، ثُمَّ شَهِدْتُهَا مَعَ عُثْمَانَ ، فَكَانَتْ صَلاتُهُ وَخُطْبَتُهُ إِلَى أَنْ أَقُولَ زَالَ النَّهَارُ ، فَمَا رَأَيْتُ أَحَدًا عَابَ ذَلِكَ ، وَلا أَنْكَرَهُ " .محمد محی الدین
عبداللہ بن سیدان سلمی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں نماز جمعہ ادا کی ہے، ان کی نماز اور ان کا خطبہ نصف نہار سے پہلے ہوتے تھے، پھر مجھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں جمعے کا موقع ملا، تو ان کی نماز اور ان کا خطبہ اتنی دیر میں ہوتے تھے کہ میں یہ سمجھتا تھا، اب دن ڈھل چکا ہے، تو میں نے کسی شخص کو نہیں دیکھا کہ جس نے ان پر اس بارے میں اعتراض کیا ہو یا انکار کیا ہو۔