سنن الدارقطني
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان
بَابٌ: فِي الرَّكْعَتَيْنِ إِذَا جَاءَ الرَّجُلُ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ باب: : جب کوئی شخص آئے امام خطبہ دے رہاہو ‘ اس وقت دو رکعت ادا کرنا
حدیث نمبر: 1619
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، نا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ ، فَقَالَ : " يَا فُلانُ ، أَصَلَّيْتَ ؟ " ، قَالَ : لا ، قَالَ : " فَصَلِّ " ، ثُمَّ انْتَظَرَهُ حَتَّى صَلَّى .محمد محی الدین
معتمر اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک شخص (مسجد کے اندر) آیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت خطبہ دے رہے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”اے فلاں! تم نے نماز ادا کر لی ہے؟“ اس نے عرض کی: ”نہیں!۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تو تم نماز ادا کر لو،“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کا انتظار کرتے رہے، یہاں تک کہ اس نے نماز ادا کر لی۔