حدیث نمبر: 1618
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الصُّورِيُّ ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَبْدِيُّ ، ثنا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : دَخَلَ رَجُلٌ مِنْ قَيْسٍ ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " قُمْ فَارْكَعْ رَكْعَتَيْنِ ، وَأَمْسَكَ عَنِ الْخُطْبَةِ حَتَّى فَرَغَ مِنْ صَلاتِهِ " . أَسْنَدَهُ هَذَا الشَّيْخُ عُبَيْدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَبْدِيُّ ، عَنِ مُعْتَمِرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ وَوَهِمَ فِيهِ ، وَالصَّوَابُ عَنِ مُعْتَمِرٍ ، عَنْ أَبِيهِ مُرْسَلٌ ، كَذَا رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَغَيْرُهُ ، عَنِ مُعْتَمِرٍ.
محمد محی الدین

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: قیس قبیلے کا ایک شخص (مسجد میں) داخل ہوا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت خطبہ دے رہے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”تم اٹھو اور دو رکعت ادا کر لو۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خطبے کو روک لیا، یہاں تک کہ وہ نماز سے فارغ ہو گیا، اس روایت کو اسی طرح سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی گئی ہے، تاہم راوی کو اس میں وہم ہوا ہے، درست یہ ہے: یہ معتمر کے والد کے حوالے سے مرسل روایت کے طور پر منقول ہے، تاہم امام احمد بن حنبل نے اسے اسی طرح روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الجمعة / حدیث: 1618
تخریج حدیث «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1618»