سنن الدارقطني
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان
بَابٌ: فِي الرَّكْعَتَيْنِ إِذَا جَاءَ الرَّجُلُ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ باب: : جب کوئی شخص آئے امام خطبہ دے رہاہو ‘ اس وقت دو رکعت ادا کرنا
حدیث نمبر: 1617
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الصَّوَّافُ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلانَ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ ، وَسُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ جَابِرًا ، يَقُولُ : بَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِذْ دَخَلَ رَجُلٌ ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ ، وَقَالَ : " إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ " .محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن خطبہ دے رہے تھے، اسی دوران ایک شخص اندر آیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ہدایت کی کہ دو رکعت ادا کر لے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص آئے اور امام اس وقت خطبہ دے رہا ہو، تو وہ شخص دو رکعت ادا کر لے۔“