سنن الدارقطني
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان
بَابٌ: فِي الرَّكْعَتَيْنِ إِذَا جَاءَ الرَّجُلُ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ باب: : جب کوئی شخص آئے امام خطبہ دے رہاہو ‘ اس وقت دو رکعت ادا کرنا
حدیث نمبر: 1615
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَيَّاشٍ الْقَطَّانُ ، ثنا أَبُو زَيْدٍ الْهَرَوِيُّ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ جَابِرًا ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَوْ خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ " .محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جب کوئی شخص آئے اور امام اس وقت خطبہ دے رہا ہو، تو وہ شخص دو رکعت ادا کر لے۔“