سنن الدارقطني
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان
بَابٌ: فِي الرَّكْعَتَيْنِ إِذَا جَاءَ الرَّجُلُ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ باب: : جب کوئی شخص آئے امام خطبہ دے رہاہو ‘ اس وقت دو رکعت ادا کرنا
حدیث نمبر: 1613
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَخْطُبُ ، يَقُولُ : " إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ أَوْ قَدْ خَرَجَ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ " .محمد محی الدین
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبے کے دوران یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم میں سے کوئی شخص آئے اور امام اس وقت خطبہ دے رہا ہو (راوی کا یہ شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں: امام آ چکا ہو)، تو وہ شخص دو رکعت ادا کر لے۔“