سنن الدارقطني
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان
بَابٌ: فِي الرَّكْعَتَيْنِ إِذَا جَاءَ الرَّجُلُ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ باب: : جب کوئی شخص آئے امام خطبہ دے رہاہو ‘ اس وقت دو رکعت ادا کرنا
حدیث نمبر: 1612
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو الْغَزِّيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، وَعَبَّاسٌ التَّرْقُفِيُّ ، قَالُوا : نا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، وَالْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى ، قَالا : نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا سُفْيَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ سُلَيْكٍ الْغَطَفَانِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ وَلْيَتَجَوَّزْ فِيهِمَا " .محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص آئے اور امام اس وقت خطبہ دے رہا ہو، تو وہ شخص دو مختصر رکعت ادا کرے اور انہیں جلدی ادا کرے۔“