سنن الدارقطني
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان
بَابٌ: فِي الرَّكْعَتَيْنِ إِذَا جَاءَ الرَّجُلُ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ باب: : جب کوئی شخص آئے امام خطبہ دے رہاہو ‘ اس وقت دو رکعت ادا کرنا
حدیث نمبر: 1611
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، ثنا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : جَاءَ سُلَيْكٌ الْغَطَفَانِيُّ ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ فَجَلَسَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ ثُمَّ لِيَجْلِسْ " .محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ آئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے، وہ بیٹھ گئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص جمعہ کے دن آئے اور امام اس وقت خطبہ دے رہا ہو، تو وہ شخص دو مختصر رکعت ادا کر لے اور پھر بیٹھے۔“