حدیث نمبر: 1610
ثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، إِمْلاءً ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ الْمُقَوِّمُ ، ثنا أَبُو بَحْرٍ الْبَكْرَاوِيُّ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنِ الْوَلِيدِ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ نَافِعٍ يَعْنِي أَبَا سُفْيَانَ ، أنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ : جَاءَ سُلَيْكٌ الْغَطَفَانِيُّ ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَجَلَسَ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ بِوَجْهِهِ ، فَقَالَ : " إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ إِلَى الْجُمُعَةِ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ يَتَجَوَّزُ فِيهِمَا " .
محمد محی الدین

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ آئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت جمعے کے دن خطبہ دے رہے تھے، وہ صاحب نماز ادا کرنے سے پہلے ہی بیٹھ گئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ہدایت کی کہ وہ دو رکعت ادا کریں، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا چہرہ مبارک لوگوں کی طرف پھیرا اور ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص جمعے کی نماز کے لیے آئے اور امام اس وقت خطبہ دے رہا ہو، تو اس شخص کو چاہیے کہ وہ دو رکعت ادا کر لے اور انہیں مختصر ادا کرے۔“

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الجمعة / حدیث: 1610
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح ، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 930، 931، 1166، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 875،وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1831، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2500، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1394 ، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1115، 1116، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 510، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1592، 1596، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1112، 1114، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1610، 1611، 1613، 1614، 1615، 1616، 1617، 1620، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1257، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 14391»