سنن الدارقطني
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان
بَابٌ: فِيمَنْ يُدْرِكُ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً أَوْ لَمْ يُدْرِكْهَا باب: جو شخص جمعہ کی ایک رکعت پاتا ہے ‘ یاجوشخص جمعہ نہیں پاتا
حدیث نمبر: 1606
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّا ، وعَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، قَالا : نا بَقِيَّةُ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ الأَيْلِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنْ صَلاةِ الْجُمُعَةِ وَغَيْرِهَا فَلْيُضِفْ إِلَيْهَا أُخْرَى وَقَدْ تَمَّتْ صَلاتُهُ " . وَقَالَ عَمْرُو : " وَقَدْ أَدْرَكَ الصَّلاةَ " . قَالَ لَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ : لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يُونُسَ ، إِلا بَقِيَّةُ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جو شخص جمعہ کی نماز یا کسی اور نماز کی ایک رکعت پا لے، تو وہ اس کے ساتھ دوسری رکعت شامل کر لے، تو اس کی نماز مکمل ہو جائے گی۔“ عمر نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اس شخص نے نماز کو پا لیا۔“ ابوبکر بن ابوداؤد نے یہ بات نقل کی ہے، ان الفاظ کو یونس کے حوالے سے بقیہ نے نقل کیا ہے:۔