سنن الدارقطني
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان
بَابٌ: فِيمَنْ يُدْرِكُ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً أَوْ لَمْ يُدْرِكْهَا باب: جو شخص جمعہ کی ایک رکعت پاتا ہے ‘ یاجوشخص جمعہ نہیں پاتا
حدیث نمبر: 1601
حَدَّثَنَا بَدْرُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْقَاضِي ، ثنا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثنا وَكِيعٌ ، عَنْ يَاسِينَ الزَّيَّاتِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، أَوْ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الْجُمُعَةِ فَلْيُصَلِّ إِلَيْهَا أُخْرَى ، وَمَنْ فَاتَتْهُ الرَّكْعَتَانِ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا " ، أَوْ قَالَ : الظُّهْرَ ، أَوْ قَالَ : الأُولَى ".محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جو شخص جمعے کی ایک رکعت پا لے، وہ اس کے ساتھ دوسری بھی ادا کرے اور جس کی دو رکعت فوت ہو جائیں، تو وہ چار رکعت (ظہر) ادا کرے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ظہر کے چار رکعت ادا کرے (یہ الفاظ ہیں)۔“