سنن الدارقطني
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان
بَابُ الْجُمُعَةِ عَلَى أَهْلِ الْقَرْيَةِ باب: بستی میں رہنے والوں پر جمعہ لازم ہوتا ہے
حدیث نمبر: 1594
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الأُبُلِّيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، ثنا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ ، ثنا مَسْلَمَةُ بْنُ عُلَيٍّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أُمِّ عَبْدِ اللَّهِ الدَّوْسِيَّةِ ، قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " الْجُمُعَةُ وَاجِبَةٌ عَلَى أَهْلِ كُلِّ قَرْيَةٍ ، وَإِنْ لَمْ يَكُونُوا إِلا ثَلاثَةً رَابِعُهُمْ إِمَامُهُمْ " . الزُّهْرِيُّ لا يَصِحُّ سَمَاعُهُ مِنَ الدَّوْسِيَّةِ ، وَالْحَكَمُ هَذَا مَتْرُوكٌ.محمد محی الدین
سیدہ ام عبداللہ دوسیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”ہر بستی کے رہنے والوں پر جمعہ پڑھنا لازم ہے، اگرچہ وہاں صرف تین افراد رہ جائیں اور چوتھا ان کا امام ہو،“ زہری کا سیدہ دوسیہ رضی اللہ عنہا سے احادیث کا سماع مستند طور پر ثابت نہیں ہے اور اس روایت کا راوی، حکم، متروک ہے۔