سنن الدارقطني
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان
بَابُ الْجُمُعَةِ عَلَى أَهْلِ الْقَرْيَةِ باب: بستی میں رہنے والوں پر جمعہ لازم ہوتا ہے
حدیث نمبر: 1593
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأُبُلِّيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ خُنَيْسٍ الْكَلاعِيُّ ، ثنا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَطَاءٍ ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا الزُّهْرِيُّ ، حَدَّثَتْنِي أُمُّ عَبْدِ اللَّهِ الدَّوْسِيَّةُ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْجُمُعَةُ وَاجِبَةٌ عَلَى كُلِّ قَرْيَةٍ فِيهَا إِمَامٌ ، وَإِنْ لَمْ يَكُونُوا إِلا أَرْبَعَةٌ " . الْوَلِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُوَقَّرِيُّ مَتْرُوكٌ ، وَلا يَصِحُّ هَذَا عَنِ الزُّهْرِيِّ ، كُلُّ مَنْ رَوَاهُ عَنْهُ مَتْرُوكٌ.محمد محی الدین
سیدہ ام عبداللہ دوسیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”ہر اس بستی والوں پر جمعہ پڑھنا لازم ہے، جس میں امام موجود ہو، اگرچہ اس بستی میں صرف چار افراد موجود ہوں،“ اس روایت میں ایک راوی ولید بن محمد متروک ہے اور یہ روایت زہری سے مستند طور پر منقول نہیں ہے، اسے نقل کرنے والے تمام راوی متروک ہیں۔