سنن الدارقطني
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان
بَابُ الْجُمُعَةِ عَلَى أَهْلِ الْقَرْيَةِ باب: بستی میں رہنے والوں پر جمعہ لازم ہوتا ہے
حدیث نمبر: 1592
حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبِ بْنِ عَطِيَّةَ ، ثنا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَعِيدٍ التُّجِيبِيُّ ، ثنا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ أُمِّ عَبْدِ اللَّهِ الدَّوْسِيَّةِ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْجُمُعَةُ وَاجِبَةٌ عَلَى كُلِّ قَرْيَةٍ ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ فِيهَا إِلا أَرْبَعَةٌ " ، يَعْنِي بِالْقُرَى : الْمَدَائِنَ ، لا يَصِحُّ هَذَا عَنِ الزُّهْرِيِّ.محمد محی الدین
سیدہ ام عبداللہ دوسیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”ہر بستی میں رہنے والوں پر جمعہ لازم ہوتا ہے، اگرچہ اس بستی میں صرف چار افراد رہ جائیں،“ یہاں پر بستی سے مراد شہر ہے اور یہ بات زہری سے مستند طور پر منقول نہیں ہے۔