حدیث نمبر: 152
نا أبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، وَأَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، قَالا : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، حَدَّثَنِي يَعْقُوبُ بْنُ كَاسِبٍ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، نا الْحُسَيْنُ بْنُ الْعَبَّاسِ الرَّازِيُّ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ ، نا سَلَمَةُ بْنُ رَجَاءٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ فُرَاتٍ الْقَزَّازِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ الأَشْجَعِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى أَنْ يُسْتَنْجَى بِرَوْثٍ أَوْ عَظْمٍ " ، وَقَالَ : " إِنَّهُمَا لا تُطَهِّرَانِ " . إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے، ”مینگنی یا ہڈی کے ذریعے استنجا کیا جائے۔“ آپ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”یہ دونوں چیزیں پاک نہیں کرتی ہیں۔“ اس روایت کی سند ”صحیح“ ہے۔