حدیث نمبر: 151
حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ ، نا أَبُو طَاهِرٍ ، وعَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ ، قَالا : نا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الأَنْصَارِ أَخْبَرَهُ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ " نَهَى أَنْ يَسْتَطِيبَ أَحَدٌ بِعَظْمٍ أَوْ رَوْثٍ أَوْ جِلْدٍ " . هَذَا إِسْنَادٌ غَيْرُ ثَابِتٍ أَيْضًا . عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَجْهُولٌ.محمد محی الدین
عبداللہ بن عبدالرحمن، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی، جو انصاری تھے، کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات بیان کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے: ”کوئی شخص ہڈی، مینگنی یا چمڑے کے ذریعے استنجا کرے۔“ اس روایت کی سند ثابت نہیں ہے۔ اس روایت کا راوی عبداللہ بن عبدالرحمن مجہول ہے۔