سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ اسْتِعْمَالِ الرَّجُلِ فَضْلَ وُضُوءِ الْمَرْأَةِ باب: : مرد کا عورت کے وضو کے بچے ہوئے پانی کو استعمال کرنا
حدیث نمبر: 141
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالا : حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، نا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : حَدَّثَتْنِي مَيْمُونَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَوَضَّأَ بِفَضْلِ غُسْلِهَا مِنَ الْجَنَابَةِ " ، وَقَالَ الرَّمَادِيُّ : تَوَضَّأَ مِنْ فَضْلِ وَضُوئِهَا مِنَ الْجَنَابَةِ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا نے مجھے یہ بات بتائی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے غسل جنابت سے بچے ہوئے پانی سے وضو کر لیا تھا۔ رمادی نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے: سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے جنابت کی حالت میں پانی سے وضو کیا تھا، اس کے بچے ہوئے پانی سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا تھا۔