سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ اسْتِعْمَالِ الرَّجُلِ فَضْلَ وُضُوءِ الْمَرْأَةِ باب: : مرد کا عورت کے وضو کے بچے ہوئے پانی کو استعمال کرنا
حدیث نمبر: 140
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، قَالَ : عِلْمِي وَالَّذِي يَخْطِرُ بِبَالِي أَنَّ أَبَا الشَّعْثَاءِ أَخْبَرَنِي ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " كَانَ يَغْتَسِلُ بِفَضْلِ مَيْمُونَةَ " . إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے (غسل یا وضو کے) بچے ہوئے پانی سے غسل کر لیا کرتے تھے۔ اس کی سند ”صحیح“ ہے۔