سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ اسْتِعْمَالِ الرَّجُلِ فَضْلَ وُضُوءِ الْمَرْأَةِ باب: : مرد کا عورت کے وضو کے بچے ہوئے پانی کو استعمال کرنا
حدیث نمبر: 135
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، نا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ . ح وَثنا الْحُسَيْنُ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُجَشِّرٍ ، ثنا عَبْدَةُ . ح وَنا الْحُسَيْنُ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نا شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ ، قَالُوا : نا حَارِثَةُ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " لَقَدْ رَأَيْتُنِي أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَتَطَهَّرُ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ " .محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: مجھے اپنے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات اچھی طرح یاد ہے: ہم ایک ہی برتن سے طہارت حاصل کر لیا کرتے تھے۔