سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ غَسْلِ الْيَدَيْنِ لِمَنِ اسْتَيْقَظَ مِنْ نَوْمِهِ باب: : نیند سے بیدار ہونے والے شخص کا دونوں ہاتھ دھونا
حدیث نمبر: 130
نا عبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نَصْرٍ الدَّقَّاقُ ، إِمْلاءً ، وَأَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، قَالا : حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، نا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي مَرْيَمَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ نَوْمِهِ فَلا يُدْخِلْ يَدَهُ فِي الإِنَاءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ثَلاثَ مَرَّاتٍ ، فَإِنَّ أَحَدُكُمْ لا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ ، أَوْ أَيْنَ بَاتَتْ تَطُوفُ يَدُهُ " . وَهَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ أَيْضًا.محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب کوئی شخص نیند سے بیدار ہو، تو وہ اپنا ہاتھ اس وقت تک برتن میں داخل نہ کرے جب تک اسے تین مرتبہ دھو نہ لے، کیونکہ کوئی شخص یہ نہیں جانتا کہ اس کا ہاتھ رات بھر کہاں رہا ہے؟ یا اس کا ہاتھ رات بھر کہاں گھومتا رہا ہے؟“ یہ حدیث ”حسن“ ہے۔