نا محَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، نا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي هَوْذَةَ ، نا زَافِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الْهُذَلِيِّ ، أَنَّ الزُّهْرِيَّ ، حَدَّثَهُمْ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " قُلْ لا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ سورة الأنعام آية 145 ، أَلا كُلُّ شَيْءٍ مِنَ الْمَيْتَةِ حَلالٌ إِلا مَا أُكِلَ مِنْهَا ، فَأَمَّا الْجِلْدُ ، وَالْقَرْنُ ، وَالشَّعْرُ ، وَالصُّوفُ ، وَالسِّنُّ ، وَالْعَظْمُ فَكُلُّ هَذَا حَلالٌ لأَنَّهُ لا يُذَكَّى " . أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ مَتْرُوكٌ.سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: (اللہ تعالیٰ نے) ارشاد فرمایا: ”تم یہ فرما دو! میری طرف جو چیز وحی کی گئی ہے اس میں، میں نے یہ چیز نہیں پائی جو اس کے کھانے والے کے لیے حرام ہو۔“ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:) ”مردار کی ہر چیز حلال ہے ماسوائے اس چیز کے جو کھائی جاتی ہے، جہاں تک کھال، سینگ، بال، اون، دانت، ہڈی کا تعلق ہے، تو یہ سب حلال ہیں، کیونکہ انہیں ذبح نہیں کیا جاتا۔“ اس روایت کا راوی ابوبکر ہذلی ”متروک“ ہے۔