حدیث نمبر: 109
نا محَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْهَيْثَمِ الْعَبْدِيُّ ، ثنا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، نا أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ جَوْنِ بْنِ قَتَادَةَ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبَّقِ ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ بِمَاءٍ مِنْ عِنْدِ امْرَأَةٍ ، فَقَالَتْ : مَا عِنْدِي مَاءٌ إِلا فِي قِرْبَةٍ لِي مَيْتَةٍ ، فَقَالَ : " أَلَيْسَ قَدْ دَبَغَتْهَا ؟ ، قَالَتْ : بَلَى ، قَالَ : " فَإِنَّ ذَكَاتَهَا دِبَاغُهَا " .محمد محی الدین
سیدنا سلمہ بن محبق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ تبوک کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک خاتون سے پانی طلب کیا تو اس نے عرض کی: میرے پاس جو پانی ہے وہ ایک ایسے مشکیزے میں ہے جو ایک مردہ (جانور) کا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے اس (کی کھال) کی دباغت نہیں کر لی تھی؟“ اس خاتون نے عرض کی: جی ہاں! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دباغت کے نتیجے میں یہ پاک ہو جاتا ہے۔“