حدیث نمبر: 103
ثنا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا بلالُ بْنُ الْعَلاءِ ، نا عبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، نا عبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا ، وَقَالَ : " إِنَّمَا حُرِّمَ عَلَيْكُمْ لَحْمُهَا وَرُخِّصَ لَكُمْ فِي مَسْكِهَا " . هَذِهِ أَسَانِيدُ صِحَاحٌ.محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ زہری سے منقول ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پر اس کا گوشت حرام قرار دیا گیا ہے اور اس کی کھال (کو استعمال کرنے) کی اجازت دی گئی ہے۔“ اس حدیث کی سند ”صحیح“ ہے۔