کتب حدیثسنن دارميابوابباب: قرآن پاک کی کوئی دس آیات پڑھنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 3474
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بِسْطَامَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ حَمْزَةَ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ . ح وَحَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ الْعَبَّاسِ بْنِ مَيْمُونٍ، عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ، قَالَ: "مَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ فِي لَيْلَةٍ، لَمْ يُكْتَبْ مِنْ الْغَافِلِينَ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ نے کہا: جس شخص نے کسی رات میں دس آیات پڑھیں وہ غافلین میں نہیں لکھا جائے گا۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب فضائل القرآن / حدیث: 3474
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده ضعيف وهو موقوف على تميم الداري، [مكتبه الشامله نمبر: 3485]
تخریج حدیث اس روایت کی سند ضعیف اور موقوف علی سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ ہے۔ آگے اس طرح کے اور آثار بھی آ رہے ہیں۔
حدیث نمبر: 3475
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بِسْطَامَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ حَمْزَةَ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ، وَفَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ، قَالَا: "مَنْ قَرَأَ بِعَشْرِ آيَاتٍ فِي لَيْلَةٍ، كُتِبَ مِنْ الْمُصَلِّينَ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا تمیم داری اور سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہما سے مروی ہے: جس شخص نے کسی رات (قرآن کی) دس آیات پڑھیں تو (اس کا نام) نمازیوں میں لکھا جائے گا۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب فضائل القرآن / حدیث: 3475
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده ضعيف لإرساله والقاسم أبو عبد الرحمن لم يدرك تميما، [مكتبه الشامله نمبر: 3486]
تخریج حدیث اس روایت میں ارسال بھی ہے اور القاسم ابوعبدالرحمٰن کا لقا سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ سے ثابت نہیں، اس لئے یہ اثر ضعیف ہے۔ اس کو بیہقی نے [شعب الإيمان 2196] میں اور سعید بن منصور نے [سنن 116/1، 23] میں ذکر کیا ہے۔
حدیث نمبر: 3476
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ أَبَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُوَيْسٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: "مَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ بِعَشْرِ آيَاتٍ، لَمْ يُكْتَبْ مِنْ الْغَافِلِينَ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: جس نے رات میں دس آیات پڑھیں وہ غافلین میں نہیں لکھا جائے گا۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب فضائل القرآن / حدیث: 3476
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 3487]
تخریج حدیث اس روایت کی سند حسن ہے، لیکن موقوف ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 508/10، 10137] و [الحاكم فى المستدرك 2042، واسناده منقطع] اور اس کا شاہد [صحيح ابن خزيمه 1143] ، [مستدرك الحاكم 2041] ، [عمل اليوم و الليلة لابن السني 702] و [صحيح ابن حبان 2572] میں موجود ہے۔
حدیث نمبر: 3477
حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْجَدَلِيِّ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: "مَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ بِعَشْرِ آيَاتٍ، لَمْ يُكْتَبْ مِنْ الْغَافِلِينَ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جو رات میں دس آیات کی تلاوت کرے وہ غافلین میں نہ لکھا جائے گا۔
وضاحت:
(تشریح احادیث 3473 سے 3477)
اس باب کی تمام روایات، آثار و اقوال صحابہ کرام کے ہیں، احتمال ہے انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہو۔
واللہ اعلم۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب فضائل القرآن / حدیث: 3477
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): لم يحكم عليه المحقق، [مكتبه الشامله نمبر: 3488]
تخریج حدیث مغیرہ بن عبداللہ الجدلی کا ترجمہ کہیں مذکور نہیں ہے، باقی رجال ثقہ ہیں۔ دیکھئے: [فضائل القرآن لابن الضريس 63] و [ابن منصور 29/1، 24] ۔ نیز آگے رقم (3489) پر یہ روایت اور مفصل آ رہی ہے۔