کتب حدیثسنن دارميابوابباب: جن لوگوں نے موت کے وقت مال خرچ کرنے کو ناپسند کیا ہے
حدیث نمبر: 3281
حَدَّثَنَا يَعْلَى، عَنْ إِسْمَاعِيل، عَنْ قَيْسٍ، قَالَ: كَانَ يُقَالُ: "إِنَّ الرَّجُلَ لَيُحْرَمُ بَرَكَةَ مَالِهِ فِي حَيَاتِهِ، فَإِذَا كَانَ عِنْدَ الْمَوْتِ، تَزَوَّدَ بِفَجْرَةٍ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
قیس (ابن ابی حازم) نے کہا: یہ کہا جاتا تھا کہ آدمی اپنی زندگی میں اپنے مال کی برکت سے محروم رہے اور جب موت کا وقت آئے تو خوب خرچ کرے۔
وضاحت:
(تشریح احادیث 3278 سے 3281)
بعض نسخ میں «تزود بخوه» ہے اور بعض میں «بفجرة» ہے (یعنی «كثرة عطاءه» ) اور بعض میں «بعجزه» ہے، مطلب یہ کہ اپنی زندگی میں آدمی بخل سے کام لے، جب مرنے لگے تو پھر جود و کرم کے دروازے کھول دے، اس کو علمائے کرام نے ناپسند کیا ہے جیسا کہ اوپر مذکور ہے۔
نیز اس اثر میں صحت و تندرستی کی حالت میں صدقہ و خیرات کی ترغیب ہے جو باعثِ رحمت و برکت اور موجبِ ثواب ہے۔
والله اعلم۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الوصايا / حدیث: 3281
درجۂ حدیث محدثین: قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
تخریج حدیث تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3292]» ¤ اس اثر کی سند صحیح ہے، لیکن کسی اور محدث نے روایت نہیں کیا۔ اس کی سند میں یعلی: ابن عبید، اور اسماعیل: ابن ابی خالد ہیں۔
حدیث نمبر: 3282
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا أَبُو زُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: "الْمُرَّانِ: الْإِمْسَاكُ فِي الْحَيَاةِ، وَالتَّبْذِيرُ عِنْدَ الْمَوْتِ" . قَالَ أَبُو مُحَمَّد: يُقَالُ: مُرٌّ فِي الْحَيَاةِ، وَمُرٌّ عِنْدَ الْمَوْتِ.
محمد الیاس بن عبدالقادر
عبداللہ نے کہا: دو چیزیں کڑوی ہیں: زندگی میں رکے رہنا اور موت کے وقت اسراف سے کام لینا۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: کہا جاتا ہے زندگی میں بھی کڑوا اور موت کے وقت بھی کڑوا۔
وضاحت:
(تشریح حدیث 3281)
«الْمُرَيَّان: مُرَّىٰ» کی تثنیہ ہے صغریٰ و کبریٰ کی طرح فعلیٰ کے وزن پر، اس سے مقصد یہ ہے کہ زندگی و تندرستی میں تو آدمی مال کو دبائے رکھے، صدقہ و خیرات سے دور بھاگے، اور جب موت نظر آنے لگے تو پھر صدقہ و خیرات میں زیادتی سے کام لے۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الوصايا / حدیث: 3282
درجۂ حدیث محدثین: قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
تخریج حدیث تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3293]» ¤ اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مجمع الزوائد 7185]