کتب حدیثسنن دارميابوابباب: حق وراثت بڑے کو حاصل ہو گا
حدیث نمبر: 3055
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا أَشْعَثُ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عُمَرَ، وَعَلِيٍّ، وَزَيْدٍ، قَالَ: وَأَحْسَبُهُ قَدْ ذَكَرَ عَبْدَ اللَّهِ أَيْضًا: أَنَّهُمْ قَالُوا: "الْوَلَاءُ لِلْكُبْرِ . يَعْنُونَ بِالْكُبْرِ: مَا كَانَ أَقْرَبَ بِأَبٍ أَوْ أُمٍّ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ سیدنا عمر، سیدنا علی، سیدنا زید اور میرا خیال ہے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہم سب نے کہا: ولاء (حق وراثت) بڑے کے لئے ہے اور وہ بڑے سے مراد اس کو لیتے تھے جو باپ اور ماں کے سب سے زیادہ قریب ہو۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الفرائض / حدیث: 3055
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده ضعيف لضعف أشعث وهو: ابن سوار، [مكتبه الشامله نمبر: 3065]
تخریج حدیث اشعث بن سوار کی وجہ سے اس اثر کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [ابن منصور 267] ، [البيهقي 303/10]۔ بیہقی میں ہے: جو باپ سے سب سے زیادہ قریب ہے، ماں کا ذکر نہیں۔
حدیث نمبر: 3056
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ، حَدَّثَنَا أَشْعَثُ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، قَالَ: "كَتَبَ إِلَيَّ عُمَرُ فِي شَأْنِ فُكَيْهَةَ بِنْتِ سَمْعَانَ أَنَّهَا مَاتَتْ وَتَرَكَتْ ابْنَ أَخِيهَا لِأَبِيهَا وَأُمِّهَا، وَابْنَ أَخِيهَا لِأَبِيهَا، فَكَتَبَ عُمَرُ: إِنَّ الْوَلَاءَ لِلْكُبْرِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
عبید الله بن عتبہ نے کہا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے فکیہہ بنت سمعان کے بارے میں تحریر فرمایا جو انتقال کر گئی تھی اور حقیقی بھائی کا بیٹا اور ایک بیٹا پدری بھائی کا چھوڑا تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لکھا کہ میراث کا حق بڑے (یعنی حقیقی بھائی کے بیٹے) کا ہے۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الفرائض / حدیث: 3056
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده ضعيف لضعف أشعث بن سوار، [مكتبه الشامله نمبر: 3066]
تخریج حدیث اس اثر کی سند اشعث کی وجہ سے ضعیف ہے۔ دیکھئے: [البيهقي 239/6]
حدیث نمبر: 3057
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ، عَنْ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ الشَّعْبِيِّ: أَنَّ عَلِيًّا، وَزَيْدًا قَالَا: "الْوَلَاءُ لِلْكُبْر" . وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ، وَشُرَيْحٌ: لِلْوَرَثَةِ.
محمد الیاس بن عبدالقادر
شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ سیدنا علی اور سیدنا زید رضی اللہ عنہما دونوں نے کہا: ولاء بڑے کے لئے ہے، اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور (قاضی) شریح نے کہا: وارثین کے لئے ہو گا۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الفرائض / حدیث: 3057
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح إن كان عامر الشعبي سمعه منهما أو من أحدهما، [مكتبه الشامله نمبر: 3067]
تخریج حدیث اس اثر کی سند صحیح ہے۔ عامر الشعبی رحمہ اللہ کے مذکور صحابہ سے لقاء میں احتمال ہے۔ ابوشہاب کا نام عبدربہ بن نافع ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11607] ، [ابن منصور 268] ۔ شیبانی: ابواسحاق ہیں۔
حدیث نمبر: 3058
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: "قَضَى عُمَر، وَعَبْدُ اللَّهِ، وَعَلِيٌّ، وَزَيْدٌ لِلْكُبْرِ بِالْوَلَاءِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
شعبی رحمہ اللہ نے کہا: سیدنا عمر، سیدنا عبداللہ، سیدنا علی اور سیدنا زید رضی اللہ عنہم نے ولاء کا فیصلہ بڑے (وارث) کے لئے کیا۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الفرائض / حدیث: 3058
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده ضعيف لضعف أشعث بن سوار، [مكتبه الشامله نمبر: 3068]
تخریج حدیث اشعث بن سوار اس میں ضعیف ہیں۔ یہ اثر اوپر گذر چکی ہے۔
حدیث نمبر: 3059
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: "تُوُفِّيَتْ فُكَيْهَةُ بِنْتُ سَمْعَانَ وَتَرَكَتْ ابْنَ أَخِيهَا لِأَبِيهَا، وَبَنِي بَنِي أَخِيهَا لِأَبِيهَا وَأُمِّهَا، فَوَرَّثَ عُمَرُ بَنِي أَخِيهَا لِأَبِيهَا".
محمد الیاس بن عبدالقادر
ابن سیرین رحمہ اللہ نے کہا: فکیہہ بنت سمعان فوت ہوئیں اور پدری بھائی کا بیٹا اور حقیقی بھائی کا پوتا چھوڑ گئیں تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پدری بھائی کے بیٹوں کو وارث قرار دیا (کیوں کہ پوتے ولی ابعد ہیں)۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الفرائض / حدیث: 3059
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده ضعيف إلى ابن سيرين، [مكتبه الشامله نمبر: 3069]
تخریج حدیث اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ (3056) پر یہ روایت گذر چکی ہے اور آگے (3062) پر بھی آ رہی ہے۔
حدیث نمبر: 3060
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عُمَرَ، وَعَلِيٍّ، وَزَيْدٍ: أَنَّهُمْ قَالُوا: "الْوَلَاءُ لِلْكُبْرِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے مروی ہے: سیدنا عمر، سیدنا علی، سیدنا زید رضی اللہ عنہم سب نے کہا: ولاء (حق وراثت) بڑے کے لئے ہے۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الفرائض / حدیث: 3060
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده ضعيف لانقطاعه، [مكتبه الشامله نمبر: 3070]
تخریج حدیث ابراہیم نخعی رحمہ اللہ کا مذکور بالا کسی صحابی سے لقاء ثابت نہیں اس لئے اس اثر کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11550، 11606] ، [البيهقي 303/10، 306]
حدیث نمبر: 3061
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ: "فِي أَخَوَيْنِ وَرِثَا مَوْلًى كَانَ أَعْتَقَهُ أَبُوهُمَا، فَمَاتَ أَحَدُهُمَا وَتَرَكَ وَلَدًا، قَالَ: كَانَ عَلِيٌّ، وَزَيْدٌ، وَعَبْدُ اللَّهِ، يَقُولُونَ: "الْوَلاءُ لِلْكَبِر".
محمد الیاس بن عبدالقادر
مغیرہ سے مروی ہے ابراہیم رحمہ اللہ نے دو بھائیوں کے بارے میں کہا جو غلام کے وارث ہوئے، جس کو ان کے والد نے آزاد کر دیا تھا، ان دو بھائیوں میں سے ایک مر گیا اور اس نے اپنا لڑکا چھوڑا، ابراہیم رحمہ اللہ نے کہا: سیدنا علی، سیدنا زید، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہم کہتے تھے: ولاء بڑے کے لئے ہے، یعنی بھائی کے لئے ہے، بھائی کی اولاد کے لئے کچھ نہیں۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الفرائض / حدیث: 3061
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح إلى إبراهيم وهو منقطع لأن إبراهيم لم يسمع أحدا من هؤلاء، [مكتبه الشامله نمبر: 3071]
تخریج حدیث ابراہیم رحمہ اللہ کا لقاء ان صحابہ میں سے کسی سے بھی ثابت نہیں۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11605] ، [ابن منصور 265 ، 266]
حدیث نمبر: 3062
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مَطَرًا الْوَرَّاقَ، يَقُولُ: قَالَ عُمَرُ، وَعَلِيٌّ: "الْوَلاءُ لِلْكِبَرِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
مطر الوراق نے کہا: سیدنا عمر و سیدنا علی رضی اللہ عنہما نے کہا: ولاء بڑے کے لئے ہے۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الفرائض / حدیث: 3062
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده ضعيف لانقطاعه ولكن انظر التعليق السابق، [مكتبه الشامله نمبر: 3072]
تخریج حدیث اس اثر کی سند میں بھی انقطاع ہے۔
حدیث نمبر: 3063
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، عَنْ رَوْحٍ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: "الْوَلَاءُ لِلْكُبْرِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
طاؤوس رحمہ اللہ نے کہا: ولاء بڑے کے لئے ہے۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الفرائض / حدیث: 3063
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده ضعيف كسابقه، [مكتبه الشامله نمبر: 3073]
تخریج حدیث اس روایت کی سند بھی حسبِ سابق منقطع ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11610]
حدیث نمبر: 3064
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: "الْوَلَاءُ لِلْكُبْرِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
ابراہیم رحمہ اللہ نے کہا: ولاء حق وراثت بڑے کے لئے ہے۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الفرائض / حدیث: 3064
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح إلى إبراهيم، [مكتبه الشامله نمبر: 3074]
تخریج حدیث اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: اثر رقم (3061) لیکن اس میں بھی انقطاع ہے۔